حسن پروانہ قبرستان اراضی واگزاری: میونسپل کارپوریشن ملتان کی بڑی کامیابی
ملتان ( خصوصی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن نے حسن پروانہ قبرستان کی دو کینال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی، یاد رہے گزشتہ روز حسن پروانہ قبرستان میں قبضہ مافیا کی جانب سے قبروں کو مسمار کرکے دو کینال اراضی پر قبضے کرلیا گیا تھا۔
جس پر مختلف اخبارات میں خبر شائع کرتے ہوئے قبضہ کی نشاندھی کی گئی تھی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن نے سپرٹینڈنٹ ریگولیشن مظہرنواز خان کی قیادت میں کارروائی کرکے اراضی واگزار کرائی اس موقع پر سپروائز ملک ارشد پہلوان میونسپل عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا ۔
موقع پر موجود اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا واضح رہے حسن پروانہ قبرستان میں عرصہ دراز سے قبضہ مافیا اراضی پر قابض تھا جس کی وجہ اہل علاقہ شدید مشکلات سے دوچار تھے ۔
میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے شہر کے دیگر علاقوں میں واقع قبرستانوں میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں