ملتان میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں تیزی، متعدد علاقوں میں کارروائیاں
ملتان ( خصوصی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے شہر کے حسن کو گہنا کرنے والے تجاوزات مافیاکیخلاف آپریشن میں تیزی آگئی ، شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ، بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔
اس ضمن میں سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی سربراہی میں ا سسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ملک جنید رضا کھنڈ،لینڈ انسپکٹرالیاس قریشی ،سپروائزر تجاوزات ملک ارشد حسین پہلوا ن نے دیگر عملہ و بیلداران کے ہمراہ پہلے آپریشن میں گھنٹہ گھر،واٹر ورکس روڈ،مچھلی منڈی ،دولت گیٹ ،حافظ جمال روڈ,14 نمبر چونگی ،ممتاز آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری سامان قبضہ میں لے لیا
۔ جبکہ دوسرے آپریشن میں چوک فوارہ، چلڈرن کمپلیکس چوک، ایم ڈی اے ،چوک براراں،الله شافی چوک ،لودھی کالو نی ،نواب پور روڈ،نیا بھٹہ8، نمبر چونگی پیر خورشید کالو نی ،برینڈ روڈ9 نمبر و دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار قبضے میں لے لیاہے۔
اس موقع پر سپریٹنڈنٹ مظہرنواز کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں کاروباری حضرات ان سے بچنے کیلئے سٹرکوں کی بجائے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں