جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت کا نیا پراپیگنڈہ شروع

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا کی جانب سے بی ایل اے کی حمایت کا انکشاف

جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت کا نیا پراپیگنڈہ شروع
جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے جس سے بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کاروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشتگردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔
بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا، جو کہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک نئی چال ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، ۔
بھارتی چینلز پر بی ایل اے کی پرانی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردی کی سرِعام پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں