بھارتی وزیراعظم کے بیانات افسوسناک مگر حیران کن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

  • بھارت کی اشتعال انگیزی: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے بیانات افسوسناک قرار دیے

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک مگر غیر حیران کن قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
ترجمان کے مطابق، بھارتی قیادت کی جانب سے تاریخی حقائق کو مسخ کرنا۔
، اقلیتوں کے خلاف جبر کی پالیسیوں کا دفاع کرنا، اور پانی جیسے مشترکہ وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکیاں دینا عالمی اصولوں سے واضح انحراف ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ خطاب ان کے علاقائی جارحانہ رویے اور عالمی عزائم کے درمیان موجود تضاد کو اجاگر کرتا ہے۔
اگر بھارتی قیادت واقعی عالمی احترام کی خواہاں ہے، تو اُسے خود احتسابی کی راہ اپنانی چاہیے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں