رواداری اور بھائی چارہ سے ہی ملک میں پائیدار امن ممکن ہے
سمہ سٹہ (نمائندہ خصوصی) ھمارا مذہب اسلام رواداری اخوت محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے تمام فروعی اختلافات بھلا کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے حالات کا تقاضا ہے کہ فرقہ واریت سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے کیو نکہ ھماراملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ ڈاکٹر محمد احمد چیمہ نے امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا ڈاکٹر محمد احمد چیمہ نے مزید کہا عاشورہ محرم کے دوران شھداء کربلا کی یاد دلانے اور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محافل ذکر اھل بیت اور ذکر حسین منعقد کرنی چاہیے۔
تاکہ مسلمان محسن اسلام کی یاد امن و سکون کے ساتھ تازہ کرسکیں تھانہ سمہ سٹہ کی حدودمیں امام بارگاھوں کا مختلف اوقات میں وزٹ کروں گا جوبھی مسائل درپیش ہوۓ انھیں فوری حل کیا جائے گا امام بارگاھوں کے چاروں اطراف بئیرر لگا کر پولیس عملہ تعینات کیا جائے گا۔
تاکہ سکیورٹی انتظامات بہتر مہیا کرسکیں امن کمیٹی اجلاس میں شرکت چیرمین امن کمیٹی سمہ سٹہ افتخار احمد علوی، ممبران امن کمیٹی وقارالحق شاہ، محمد شاھد علی، ملک محمد طارق آرائیں، محمد اختر قریشی، غضنفر زیدی فرزند علی زیدی، قاری عبد الرشید قادری سیکیورٹی برانچ سے ملک احسان رشید نے شرکت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں