سی ٹی ڈی پنجاب کا دہشتگردوں کی گرفتاری آپریشن مختلف شہروں میں
سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،34دہشتگرد گرفتار
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
آپریشن لاہور بہاولپور ننکانہ صاحب ،راولپنڈی، میانوالی،گجرانوالہ،جہلم ،نارووال ،قصور،فیصل آباد، پاک پتن ،سرگودھا،ساہیوال میں کی گئی ، لاہور سے2اور بہاولپور سے1فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا ۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ ،ڈیٹونیٹر حفاظتی فیوز تارفٹ ہینڈ گرنیڈای ائی ڈی بم پمفلیٹ نقدی پرائمہ کارڈ برآمد کیں۔
دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیر اللہ ،ارشاد اللہ ،محمد ثاقب،محمد اسجد، محمد شعیب،عزیز اللہ ،محبوب شاہ ،غفران ،عطا محمد ،سلیمان معاویہ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں