حج 2025: پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا آغاز 10 جون سے ہوگا

حج 2025 پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، 342 پروازیں آپریشن میں شامل

حج 2025 کے بعد پاکستانی حاجیوں کی سعودی عرب سے وطن واپسی کا سلسلہ 10 جون سے شروع ہوگا۔
پہلی حج پرواز جدہ سے رات 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہو کر صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
، جس میں 307 مختصر حج کرنے والے حاجی شامل ہوں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 11 جون کو 8 پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی پہنچیں گی، جو حاجیوں کو واپس لائیں گی۔
حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔
اس ایک ماہ کے دوران 342 پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
اس حج فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز شریک ہوں گی، تاکہ حاجیوں کی واپسی کو بروقت اور محفوظ بنایا جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں