ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے عیدپر اربوں مالیتی اخراجات کے دعوے مشکوک

پلاسٹک تھیلے کرپشن: ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا اربوں کا اسکینڈل

ملتان(ملک اعظم) پنجاب کی ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے صوبہ بھر میں عید الاضحی کے موقع پر اربوں روپے مالیت کے اخراجات کو پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار نے مشکوک بنا دیا پاکستان ٹرینرز ایسوسی ایشن کے مطابق کی نسبت ملک بھر میں 66 لاکھ جانور قربان کیے گئے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں ایک کروڑ سولہ لاکھ شاپر بیگ تقسیم کرنے کے دعوے دار بن کر سامنے آئی۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور ٹھیکے داروں کی جانب سے ڈویژن بھر میں اٹھارہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلوں تقسیم کرنے کے اعداد و شمار نے شکوک وشبہات پیدا کر دئیے صرف پلاسٹک کے تھیلوں کی مبینہ بوگس تقسیم کی وجہ سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں اور ٹھیکے داروں کی اربوں روپے مالیت کی کرپشن کی اطلاعات سر اٹھانے لگیں۔
، پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کے مطابق عید الاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔کستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانورقربان کیے گئے۔دوسری جانب اس سال صرف صوبہ پنجاب میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے قربانی کے جانور کی آلائشوں کے ایک کروڑ سولہ پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔
پلاسٹک بیگ تقسیم کرنے کا فارمولا ایک شہری فی تھیلہ رکھا گیا اس حساب سے دیکھا جائے تو صرف پنجاب میں ایک کروڑ سولہ لاکھ شہریوں نے عید الاضحی کے موقع پر ایک کروڑ سولہ لاکھ جانور ذبح کئے روز نامہ بیٹھک کو موصول اعداد شمار کے مطابق صرف ملتان ڈویژن میں اٹھارہ لاکھ تھیلے تقسیم کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں گزشتہ سال ایک لاکھ اسی ہزار یا اٹھارہ ہزار کلو گرام تھیلے 68 یونین کونسلوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا گیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور ڈویژن 24 لاکھ ،بہاول پور ڈویژن 15 لاکھ ،راولپنڈی ڈویژن 10 لاکھ 26 ہزار ،فیصل آباد ڈویژن 20 لاکھ 23 ہزار 274،ڈیرہ غازی خان ڈویژن تین لاکھ 75 ہزار ،سرگودھا ڈویژن 8 لاکھ اور ملتان ڈویژن اٹھارہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کئے ہیں ذرائع کے مطابق تھیلوں کی تقسیم کے حوالے ملتان ڈویژن میں لاہور اور فیصل آباد کے بعد تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
حیران کن بات یہ ہے ملتان ڈویژن میں روالپنڈی ڈویژن کی نسبت آٹھ لاکھ زیادہ شہریوں نے جانور ذبح کئے ہیں ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر کی طرح ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور انکے ٹھیکے داروں نے اٹھارہ لاکھ شاپر بیگ تقسیم کئے جو کہ ماحول دوست ہونے بتائے گئے ہیں۔
لیکن زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے قربانی کا فریضہ ادا کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جس کی تصدیق پاکستان ٹرینرز ایسوسی ایشن کے بیان سے ہوتی ہے لیکن ملتان میں اٹھارہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلوں کی تقسیم کروڑ روپے مالیت کی خورد برد کی نشاندھی کرتی نظر آتی ہے ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ہر سال عید الاضحی کے موقع پر پلاسٹک کے تھیلوں کی تقسیم میں مبینہ طور کروڑ روپے مالیت کا غبن کیا جاتا ۔
رواں سال ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح تک وسیع ہونے کے بعد مبینہ کرپشن کا دائرہ بھی وسیع تر ہوگیا اس حوالے سے جب روز نامہ بیٹھک ملتان کی جانب سروے کیا گیا تو شالیمار کالونی ، گارڈن ٹاؤن ، نواں شہر چوک ،خونی برج ، ایم ڈی اے چوک کے ارد گرد کے رہائشیوں کے کثیر تعداد نے انکشاف کیا انھیں آلائشوں کے لیے پلاسٹک کے تھیلے نہیں ملے اکا دکا شہریوں نے اقرار کیا انھوں نے خود جا کر وصول کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے ٹھیکے داروں نے مبینہ طور بوگس اعداد و شمار کے ذریعے کروڑ روپے مالیت کی کھپت طاہر کی ہے تاکہ سرکاری فنڈز پر ہاتھ صاف کر سکیں اس حوالے سے نجی فرم ایس اے کے سی ای او عمران نور خاصے تجربہ کار سمجھے جاتے ہیں وہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں رہے ہیں اور انھیں عید الاضحی کے موقع پر فج بلنگ کا خاصہ تجربہ یے ذرائع کے مطابق اگر صوبائی سطح پر دیکھا جائے تو ٹرینرز ایسوسی ایشن کے مطابق 69 لاکھ جانور ملک بھر میں ذبح کئے گئے۔
جو پنجاب بھر میں تقسیم کئے پلاسٹک کے تھیلوں کی تعداد سے 47 لاکھ کم ہیں یعنی 47 لاکھ پلاسٹک کے تھیلوں ہوا میں تقسیم کئےپاکستان ٹرینرز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار پورے ملک کے حوالے جاری کئے گئے اگر جو کہ ایک کروڑ سولہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلوں کی تقسیم کو مشکوک بنانے کے لیے کافی ہے ذرائع کا دعویٰ ہے اگر 69 لاکھ جانور قربان کئے گئے ہیں تو ملتان ڈویژن میں اٹھارہ پلاسٹک کے تھیلوں کی تقسیم انتہائی مشکوک بن کر سامنے آتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سمیت صوبہ بھر میں ایک کروڑ سولہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلوں کی مبینہ بوگس تقسیم کی وجہ سے اربوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات زبان زدعام ہیں اس حوالے سے ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا ڈویژن بھر میں اٹھارہ لاکھ پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاعوامی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز، چیف سیکریٹری زاہد زمان اختر، کمشنر عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سے معاملے کی انکوائری کرا زمہ کا تعین کر کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں