مچھر جتنا ڈرون فوجی مقاصد کیلئے کارآمد
چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا۔
چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پر اس حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی گئی۔
این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔
لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ ‘میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے۔
، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں