سپارکو: محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا امکان
ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025ء سے ہوگا۔
سپارکو نے جمعرات 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر متوقع ہے،۔
26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ترجمان سپارکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،۔
پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27 جون 2025ء کو متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں