شوال 1446 ہجری کے چاند کی پیشگوئی، سپارکو کی سائنسی رپورٹ

سپارکو: شوال 1446 ہجری کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آنے کا امکان

شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔
فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پائے گا۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 مارچ 2025 (29 رمضان) کے لیے پاکستان میں سائنسی تجزیہ ہے۔
، 29 رمضان بمطابق 30 مارچ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں