کراچی، بہاولپور سے را کے ایجنٹس گرفتار: دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی، بہاولپور سے را کے ایجنٹس گرفتار: دھماکہ خیز مواد برآمد

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، را کے 10 ایجنٹس گرفتار
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے سندھ اور پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا،۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان ریلوے اسٹیشن، مساجد اور اہم تنصیبات پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے۔
، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزاد سلطان کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹوں کو بہاولپور اور بہاولنگر سے حراست میں لیا گیا۔
، ملزمان سے موبائل فونز اور بھارتی آفیسرز کی آڈیوز بھی پکڑی گئیں۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے، چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتے تھے۔
، گرفتار ملزمان بھارتی فوج کے کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا۔
، ملزمان کے فون میں سے بھارتی نمبرز اور پاکستانی حساس تنصیبات کی تصاویر ملی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں