ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد ہے: وزیر صحت و آبادی

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد قرار

پنجاب کے وزیرصحت وآبادی خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں کہ ڈی ایچ کیواسپتال پاکپتن میں غفلت سے بچوں کے اموات کی خبر من گھڑت اور بےبنیاد ہے ۔
وزیرصحت وآبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غفلت سےبچوں کی اموات کی خبرمن گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
، پاکپتن ڈی ایچ کیواسپتال کی انکوائری مکمل ہوچکی ہے، سوات واقعے کی بدنامی سے بچنے کیلئے ایک جماعت جھوٹی خبر اڑا رہی ہے۔
، نومولود بچوں کی اموات ہونا تمام اسپتالوں میں معمول ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غذائی قلت، قبل ازوقت پیدائش سمیت مختلف مسائل اموات کا باعث بنتےہیں۔
، تمام انکوائریز میں کسی غفلت کی نشاندہی نہیں ہوئی، اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے۔
، آکسیجن سپلائی کم ہونے سے اموات کی خبر بھی جھوٹ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں