رجسٹری برانچ ملتان میں کرپشن: کمشنر کا چھاپہ اور افسران کی سرزنش
ملتان(وقائع نگار) روز نامہ بیٹھک ملتان کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے گزشتہ روز رجسٹری برانچ ملتان میں چھاپے مارا اس دوران موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن نے سائلین کو ٹھنڈے پانی اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے پر سب رجسٹراروں اور سٹاف کو جھاڑ پلادی، رجسٹری محرر اشتیاق احمد نے بھی چوہدری منیر کی غیر قانونی وصولیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا کمشنر نے سب رجسٹراروں کو آج اپنے آفس طلب کر لیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز نامہ بیٹھک ملتان میں آڈٹ کلرک چوہدری منیر کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکشاف کیا گیا جس کے بارے میں رجسڑی برانچ میں آنے والے سائلین نے شکایت بھی کیں جس کے بعد کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اچانک کھلی کچہری سے اٹھ کر رجسٹری برانچ ملتان جا پہنچے ۔
اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ابوبکر اور سب رجسٹرار کینٹ فرخ جاوید بھی انکے ہمراہ موجود تھے رجسٹری برانچ میں ہو کا عالم تھا کیونکہ لاگ ان بند ہونے وجہ سے اراضی رجسٹریشن کا کام بند تھا اور اہلکار بھی غائب تھے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن نے سائلین کو دی جانے سہولتیں کا جائزہ لیا اور سب رجسٹراروں کی سرزنش کی، ذرائع کے مطابق موقع پر موجود رجسٹری محرر سے اشتیاق احمد نے کمشنر کو رجسٹری رجسڑیشن کے بارے میں بریف کیا اور انکشاف کیا رجسڑی محرر کی سیٹ پر آڈٹ کلرک چوہدری منیر نے قبضہ کر رکھا ہے۔
سائلین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے سائلین سے انتقالات کی ڈبل فیس وصول کر رہا ہے جس پر کمشنر ملتان ڈویژن نے کلرک چوہدری منیر کو طلب کیا لیکن موصوف غائب نکلے کمشنر ملتان سب رجسٹراروں کو آج آفس طلب کرلیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں