بنوں چیک پوسٹ حملہ: ایف سی کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
بنوں چیک پوسٹ حملہ، ایف سی کا مؤثر ردعمل، دہشتگرد فرار
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا،۔ حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔ عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
google news
خیبر پختونخوا
ایف سی
چیک پوسٹ
بنوں پولیس
عامر خان
دہشت گرددوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.