یوکرین میراج طیارہ تباہ، فرانس سے حاصل کردہ طیارہ مشن کے دوران گرا
یوکرین کا پہلا فرانسیسی میراج لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
یوکرین کا فرانسیسی ساختہ میراج لڑاکا طیارہ ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
، جبکہ پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بدھ کی صبح اپنے خطاب میں لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے بروقت طیارے سے نکل کر اپنی جان بچالی۔
انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ایک انتہائی موثر اور طاقتور میراج طیارہ کھودیا ہے۔
، جو فرانس سے حاصل کیا گیا تھا۔زیلنسکی نے واضح کیا کہ یہ طیارہ روسی افواج نے نہیں گرایا بلکہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں