روس نے یوکرین کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان | یوم فتح پر تین روزہ جنگ بندی

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اگلے ہفتے یوم فتح کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔
یوم فتح سوویت یونین کی جرمنی پر دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کا موقع ہے۔
روس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر غورکرتے ہوئے کی گئی ہے۔
، جو 8 مئی کی آدھی رات سے شروع ہو کر 11 مئی کی آدھی رات تک جاری رہے گی۔
اس دوران تمام فوجی کارروائیاں معطل رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ روس کا ماننا ہے کہ یوکرینی فریق کو بھی اس مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔
اگر یوکرین کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو روسی مسلح افواج مناسب اور مؤثر جواب دیں گی۔
روسی حکام کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کرتا ہے تاکہ یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کیا جا سکے۔
اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری بات چیت کی جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں