وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ٹرین کا افتتاح کیا، جدید سفری سہولیات کی فراہمی
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کاافتتاح کر دیاہے۔
، اس سلسلے میں لاہور ریلوے سٹیشن پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ۔
پاک بزنس ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی ساڑھے 18 گھنٹے میں پہنچے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدت بعد لاہور ریلوے اسٹیشن آنے کا موقع ملا اور بہت خوشی ہوئی۔
، لاہور ریلوے اسٹیشن پر خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، صرف اشرافیہ نہیں،عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔
، سعد رفیق نے 16 مہینے کی پی ڈی ایم حکومت میں ریلوے کو چلانے کی کوشش کی۔
ریلوے دنیا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنا مقام رکھتا ہے، ۔
ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، ۔
ریلوے کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری حنیف عباسی کو سونپی، ریلوے کی بہتری کیلئے میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آ رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں