ہائبرڈ جنگ اور پاکستان کا سائبر سیکیورٹی نظام، وفاقی وزیر کا بیان
ہائبرڈ جنگ نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی کے نظام پر اعتماد کو بڑھا دیا ہے، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ جنگ نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی کے نظام پر اعتماد کو بڑھا دیا ہے۔
’نیکسٹ جن سائبر ریزیلینس ورکشاپ اور ٹیلی کام سائبر سکیورٹی ایوارڈ 25-2024‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جنگ ہم نے مئی میں لڑی وہ صرف روایتی جنگ نہیں تھی۔
، یہ سائبر وارفیئر اور ہتھیاروں کی جنگ کا امتزاج تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہائبرڈ جنگ میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے انفرااسٹرکچر کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
، پاکستان سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سائبر سیکیورٹی کے ضوابط پر کام کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں