قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کا بل منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا۔
ایوان بالا سے بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے بل کمیٹی کو بھیجے بغیر منظور کرانے پر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس ترمیم سے ایس ایچ او کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بلا وجہ کسی کو بھی 3 ماہ تک قید کر لیں گے۔
، گرفتار شخص کو 3 ماہ تک عدالت تک رسائی بھی روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قوانین 200 سال پہلے انگریز دور میں متعارف کرائے گئے تھے۔
، ایسے متنازع قانون کو بحث اور کمیٹی میں بھیجے بغیر منظور نہیں کرایا جاسکتا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم 73 کے آئین کی روح کے مطابق ہیں۔
، ملک میں دہشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے، اپنے بیٹوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر لڑنے نہیں بھیج سکتے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں