وزیراعظم شہبازشریف سے ترک صدر کی سیلاب مدد پیشکش، دوطرفہ تعلقات مضبوط
وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران ترک صدر نے تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
شہبازشریف نے اس مشکل وقت میں مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیلی فون کال دوطرفہ مضبوط،گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،۔
دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ملاقات پر بھی گفتگو کی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں