بارشوں اور سیلاب سے بجلی کا نظام متاثر، بحالی کا عمل جاری
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 49 گرڈ اسٹیشن اور 487 فیڈرز متاثر ہوئے، اب تک 222 فیڈرز مکمل جبکہ 127 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں-
، 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 12 لاکھ 66 ہزار کی بجلی بحال ہوگئی۔
پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پشاور الیکٹرک کمپنی کے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کیے گئے،۔
جس سے 4 لاکھ 59 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی، باقی 3 ہزار 454 اور صارفین کی بجلی 4 سے 11 ستمبر کے دوران بحال کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے،۔
گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 83 مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال ہوئے،۔
جس سے 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی، ایک لاکھ صارفین کی بجلی پانی اترنے کے بعد بحال ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں