افغانستان میں پھنسے پاکستانی ٹرک، 2 ہزار گاڑیاں ایک ماہ سے سرحد پار رکی ہوئیں
ٹرک مالکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہزار سے زائد ٹرک گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
، جو افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس لے کر گئے تھے۔
خیبر پختونخوا منی مزدا ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لطیف گل نے کہا کہ افغان حکام نے ٹرکوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی۔
، جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی ڈرائیور اور کنڈکٹر سرحد پار کٹھن حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرائیور ایک ماہ سے گھروں سے دور ہیں،۔
جب کہ ٹرک مالکان روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی آمدنی پہلے ہی ختم کر چکے ہیں۔
لطیف گل نے بتایا کہ سرحد پر تاخیر کی وجہ سے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
، جس کے باعث افغانستان جانے والی گاڑیوں کے کرائے بڑھ گئے ہیں۔
، انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے حالات میں ٹرک مالکان اور ڈرائیور افغانستان کے لیے مسافروں کو لے جانے پر آمادہ نہیں ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں