غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے: سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس
انتونیو گوتریس کا مطالبہ: غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کے حالات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یوکرین میں انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ ، وہاں پائیدار جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔" جنرل اسمبلی سے خطاب میں سیکریٹری جنرل نے تمام شریک عالمی رہنماؤں اور نمائندوں کو خوش آمدید کہا اور اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے میں کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بات چیت اور امن کے لیے ایک خاص جگہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
latest news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
جنرل اسمبلی
عالمی برادری
انتونیو گوتریس
سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
جنرل اسمبلی سے خطاب
یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر
انسانی حقوق کی پامالیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.