امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ایک اور معاشی بم گرا دیا

بھارتی فارماسیوٹیکل انڈسٹری پر امریکی ٹیرف کا اثر: ٹرمپ کا نیا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کے گن گانے والے نریندر مودی کو ایک دھچکا لگ گیا۔
امریکی صدر نے غیرملکی دوا ساز کمپنیوں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا زیادہ تر ادویات بھارت سے درآمد کرتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر تک فارماسیوٹیکل کمپنیاں اپنے پیداواری پلانٹس امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ کریں۔
امریکا میں پلانٹس نہ لگانے والی کمپنیوں پر سو فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت سالانہ 27 ارب ڈالر کے فارماسیوٹیکلز ایکسپورٹ کرتا ہے، ۔
جس میں 31 فیصد ادویات صرف امریکی مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں۔
صدر ٹرمپ کا اعلان بھارتی فارماسیوٹیکل انڈسٹری پر بجلی بن کرگری۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔ کاروباری سرگرمیوں میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گرگیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں