وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے حلف اٹھا لی
وفاقی آئینی عدالت کے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں تین ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو، جسٹس محمد اعظم خان تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، لا افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ قبل ازیں وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس کریم خان، جسٹس روزی خان، جسٹس علی باقر اور جسٹس ارشد حسین اب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا صدر دفتر اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم ہوگا،۰۔ جہاں چیف جسٹس امین الدین خان روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر روم نمبر دو میں منتقل ہو جائیں گے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
نوٹیفکیشن
اسلام آباد ہائی کورٹ
وفاقی آئینی عدالت
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر
حلف اٹھالیا
حلف لینے والے ججز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.