آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی شفافیت پر سوال، توانائی شعبے میں اصلاحات

آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے، وزیرتوانائی

وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔
پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں 19 ہزار میگاواٹ سولر بجلی بن رہی ہے۔
پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کے نطام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔