ترجمان دفتر خارجہ: بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو سوالات بھیجے ہیں۔ ، بھارت سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق مشینری نے بھی اس کو اجاگر کیا ہے۔ ، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرتا رہے گا۔ یقین ہے کہ پاک بھارت ثالثی پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا بیان درست ہے۔ حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کا تبادلہ بیک وقت اسلام آباد اوردلی میں کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
pakistan news about girl
today news in urdu
ترجمان دفتر خارجہ
جموں و کشمیر
ترجمان دفترخارجہ
سندھ طاس معاہدے
بھارتی قیدیوں
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی
حسین اندرابی
اقوام متحدہ انسانی حقوق مشینری
پاک بھارت ثالثی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.