پاکستان کی وینزویلا میں امریکی کارروائی پر تشویش: غیر متوقع نتائج کا خدشہ

پاکستان کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستی خود مختاری استثنیٰ کے نظریے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات آنے والے برسوں تک غیر متوقع اور بے قابو نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔
، کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے نیک شگون نہیں۔
قائم مقام مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا منشور پابند بناتا ہے کہ ممالک دوسری ریاست کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے باز رہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں