ہم آزمانے والوں کیلئے آزمائش بن جائیں گے: مولانا فضل الرحمان

پی آئی اے بیچنے والے مدارس کواپنےقبضےمیں لینا چاہتے ہیں،مولانافضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے امریکا کے ہاتھ میں اس وقت دنیا کی حکمرانی تو ہے لیکن ایمان کی طاقت نہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کرنے والے حکمران مدراس پر قبضے کی خواہش نہ کریں، ہمیں آزمایا گیا تو ہم آزمانے والوں کیلئے آزمائش بن جائیں گے۔
راجہ بازار راولپنڈی میں مدرسہ تعلیم القرآن میں دستار بندی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا دینی مدارس قرآن و حدیث کے علوم اور ایمان کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
، علامہ شبیر عثمانیؒ کو بھی انگریز نے ان پڑھ کہا تھا، آج بھی اسی سوچ کے نقشِ قدم پر چلا جا رہا ہے اور دین کے علم کو علم تسلیم نہیں کیا جاتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا مدارس کے تحفظ پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء متفق ہیں۔
ہم مکالمے پر یقین رکھتے ہیں، اور مشاورت سے بننے والے قانون کی پاسداری کریں گے، مگر کسی قسم کا دھوکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔