پنجاب حکومت نے اسکولوں کی دوبارہ کھلنے کی تاریخ واضح کر دی

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی دوبارہ کھلنے کی تاریخ واضح کر دی

سخت سرد موسم کے باعث موسمِ سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کے بعد پنجاب حکومت نے اسکولوں کی دوبارہ کھلنے کی تاریخ واضح کر دی ہے،۔
جس سے طلبہ اور والدین میں پائی جانے والی بے یقینی ختم ہو گئی ہے۔
پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 19 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا اور اس دوران طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ اب تک 27 دن کی تعطیلات گزار چکے ہیں اور باقی دن مکمل ہونے کے بعد مقررہ شیڈول کے مطابق اسکولوں میں حاضری دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمۂ تعلیم تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی امور آگے بڑھائے گا اور اس میں مزید کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں ہے۔
وزیرِ تعلیم نے والدین اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے تیاری کریں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔