سٹروک مینجمنٹ سنٹر: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہر ضلع میں قیام کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنانے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ، ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اورنرس کو فوری طورپر تین ما ہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے گی۔ مریم نوازشریف نے فوری طورپر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا، ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرفالج کے مریض کے فوری علا ج کیلئے سپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے اور فالج کے علاج کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ، آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
news bulletin
news headlines
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
google news
وزیراعلیٰ پنجاب
پنجاب
مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
سٹروک مینجمنٹ
آگاہی مہم
چلڈرن ہسپتال
ضلعی ہسپتالوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.