بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،نہ چھوڑی جائےگی: رانا ثناء اللہ
سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو پی ٹی آئی نے اسٹریٹ پاورکی کوشش کی جو نہیں ہوا، پی ٹی آئی نےبانی تحریک انصاف کی صحت کے معاملے کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی۔
رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بروقت معائنہ کیاگیا، ریٹنا اسپیشلسٹ سے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرایاگیا،۔
پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ کوئی حادثہ ہو جائے، 85اور 15 فیصد بینائی کا بیانیہ پی ٹی آئی نے بنایا،۔
ڈاکٹر ندیم کو بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج نے تجویز کیا، ڈاکٹر عاصم نے پہلے کہا وہ علاج سےمطمئن ہیں، ڈاکٹر عاصم کو کل اپنے بیان سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔