نئے مالی سال کے بجٹ میں ملکی تجارتی ڈھانچے میں نمایاں اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ
کومت نے تجارتی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کی منظوری دے دی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے تجارتی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ بجٹ میں 60 سے 70 غیر ضروری پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔
پاکستان نے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کو اہم اصلاحات پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں پرانی تجارتی رکاوٹوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ درآمدات اور برآمدات پر موجود 2600 سے زائد رکاوٹوں کو بتدریج کم کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری پابندیوں کا خاتمہ بھی کیا جائے گا۔
مزید برآں، آئندہ بجٹ میں ٹیرف کو 10.7 فیصد سے کم کر کے 9.5 فیصد تک لانے کی تجویز زیر غور ہے،۔
جبکہ 2030 تک اوسط ٹیرف کو 7.4 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کو چار سال میں 40 فیصد سے کم کر کے صفر تک لانے، اور ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، لیدر، کیمیکلز سمیت دیگر شعبوں میں رکاوٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.