نومبر میں مسلسل 3 چھٹیوں کا امکان، اسکولوں، بینکوں اور سرکاری دفاتر سے متعلق اہم اعلان
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر حکومت پاکستان نے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
سال 2026 کے سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق پیر 9 نومبر کو یومِ اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں سمیت تعلیمی مراکز میں بھی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر 9 نومبر کو بینکنگ سروسز معمول کے مطابق دستیاب نہیں ہوں گی۔
ادھر سندھ حکومت نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 9 نومبر 2026 کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
یومِ اقبال کی تعطیل پیر کے روز ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر شہریوں کو مسلسل تین روز چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.