او جی ڈی سی ایل نے ایک بند پڑے گیس کنویں کو دوبارہ فعال کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی

Super Admin

 

کمپنی نے بغیر کسی غیر ملکی تعاون کے اس ڈیڈ کنویں کو بحال کیا، جو کئی برسوں سے غیر فعال تھا۔ 
ضلع اٹک میں واقع جند ون کنویں سے اب روزانہ تقریباً 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے اس پیشرفت کے حوالے سے حکام اور اپنے شیئر ہولڈرز کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق نہ صرف کنویں کو دوبارہ فعال بنایا گیا بلکہ اس کی یومیہ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں اسی کنویں سے یومیہ گیس کی پیداوار تقریباً 7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ تھی۔
، جو اب بڑھ کر 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ تک پہنچ چکی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنواں مکینیکل خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔
، تاہم مکمل طور پر مقامی مہارت اور وسائل بروئے کار لا کر اسے دوبارہ آپریشنل کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.