آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

گورنر شپ اور گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

Super Admin


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر کا عہدہ نہ ملنے پر سخت ناراض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ سیاستدان ہیں جو ماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرتے رہے ہیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ماضی میں مذکورہ سیاستدان اپنی جماعت کے ہوائی ٹکٹوں کے انتظام کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرتے تھے۔ ان کے مطابق ایسے رہنماؤں کو اب دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ماضی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم غیر مناسب زبان استعمال کرنے اور بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے حقائق اور دلائل کی بنیاد پر گفتگو کی جانی چاہیے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی رہنما آج سابق فاٹا کے اضلاع کو وسائل میں ان کا حق نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
، لیکن سوال یہ ہے کہ جب کئی برس تک ان علاقوں کو ان کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا تھا تو اس وقت یہ رہنما خاموش کیوں رہے؟ ان کے بقول، سابق فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے ماضی میں آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی؟انہوں نے زور دیا کہ سابق فاٹا کے عوام کے حقوق اور وسائل کی فراہمی کو سیاسی مفادات سے الگ رکھنا چاہیے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت سیکیورٹی کے متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ 
ایسے حالات میں سیاسی رہنماؤں کو کشیدگی بڑھانے اور انتشار پیدا کرنے کے بجائے امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی کے بجائے امن، استحکام اور تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.