پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا تمام قرضہ ادا کر دیا
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا تمام قرضہ ادا کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ابوظبی فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی منتقل کر دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان نے یو اے ای کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم بھی واپس کی، اور گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔
اس طرح یو اے ای کے کل 3.45 ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹس کلیئر کر دیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، اس ادائیگی کے بعد متحدہ عرب امارات کا قرض مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے-
، اور مرکزی بینک نے ایک اہم مالی ذمہ داری پوری کر لی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 2018 میں یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس حاصل کیے تھے،
جبکہ 2023 میں مزید ایک ارب ڈالر لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریباً 45 کروڑ ڈالر کا قرضہ تین دہائیاں قبل حاصل کیا گیا تھا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.