پیٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافہ منظور

Super Admin


یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
اجلاس میں کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کے مطابق کسی کو من مانے اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف مقررہ حد یعنی 3 سے 4 فیصد تک ہی کرایہ بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ 4 فیصد سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج ہی نئے کرایہ نامے آویزاں کریں اور ان پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.