امریکہ ایران مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان، پاکستان سفارتی مشاورت سے آگاہ کرے گا
وزیر خارجہ اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل یعنی اتوار کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
، جبکہ پاکستان اس حوالے سے اپنی سفارتی مشاورت کے نتائج امریکا کو آگاہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، جس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور ایران-امریکہ مذاکرات کے ممکنہ اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دور مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان پسِ پردہ رابطوں کا سلسلہ جاری رہا، جس نے مزید مذاکرات کی راہ ہموار کی۔
اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں حالیہ پیش رفت اور مستقبل کی سفارتی سمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ۔
جبکہ پاکستان بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے رابطوں کو اہم قرار دے رہا ہے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.