اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی
Super Admin
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا طویل اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث کیا گیا، جن کے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ مالیاتی جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، تاہم تازہ اجلاس میں معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.