مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے عمل کو سہل، تیز اور کم لاگت بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔س
رمایہ کاری کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے لائسنسنگ اور دیگر سرکاری خدمات کے نظام کو تیزی سے ڈیجیٹل بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید بہتر ہوئے ہیں۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں خصوصی اقتصادی زونز کا برآمدات میں حصہ 3.7 فیصد رہا، جسے 2028 تک بڑھا کر 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک جامع بزنس ریڈی ایکشن پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.