دھچکوں کے باوجود پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی مسلسل کوششیں جاری

Super Admin


پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کی بحالی کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے کے مطابق اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے لیے ’’مسلسل اور خاموش سفارتی کوششیں‘‘ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو ماہ پرانے تنازع کے خاتمے اور تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے بالواسطہ سفارتی رابطے اب بھی جاری ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستانی قیادت، جن میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شامل ہیں۔
، امریکا اور ایران کے درمیان شٹل ڈپلومیسی میں سرگرم رہے ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اس ماہ کے آغاز میں جنگ بندی ممکن ہوئی تھی، جسے بعد ازاں پاکستانی اپیلوں کے باعث توسیع بھی دی گئی۔ 
تاہم پیش رفت اس وقت سست پڑ گئی جب ایران نے امریکا سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.