تیل کی بڑھتی قیمتیں بڑا چیلنج ہیں، صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت تیل کی قیمتوں کے حوالے سے ایک چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جنگ سے قبل پاکستان کا تیل کی مد میں ہفتہ وار بل تقریباً 30 کروڑ ڈالر تھا، جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، تاہم حکومت تمام دستیاب وسائل اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن تھی، لیکن حالیہ کشیدگی کے باعث پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔ 
اس کے باوجود حکومت نے مشکل حالات میں بھی بروقت قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
وزیراعظم نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے صوبوں سے مشاورت کا بھی اعلان کیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.