آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

وسائل کی منصفانہ تقسیم ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کر سکتی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Super Admin

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلقات میں کمزوری آ رہی ہے، جنہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے دوبارہ مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

ریفرنڈم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والے دونوں ریفرنڈم آمریت کے ادوار میں منعقد کیے گئے، تاہم موجودہ معاملہ اس لحاظ سے مختلف ہے کہ یہ پہلا ریفرنڈم ہوگا جس کی بنیاد پارلیمنٹ رکھے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے حاصل کرنا اور صوبائی حدود میں تبدیلی کرنا دو الگ معاملات ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ آئین کی تشریح کے لیے متعلقہ آئینی فورم موجود ہے، جبکہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا واضح مؤقف سامنے لانا چاہیے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.