پنجاب میں پتنگ بازی کیلئے 2027 کے نئے حفاظتی قوانین متعارف

Super Admin


حکومتِ پنجاب نے 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن پر عملدرآمد کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
، اور ان پر عمل کرنا تمام شہریوں، عمارت مالکان اور ایونٹ منتظمین کے لیے لازمی ہوگا۔نئے قوانین کے تحت پتنگ بازی صرف ایسی چھتوں پر کی جا سکے گی جو مضبوط اور محفوظ ہوں، جبکہ چھت کے گرد حفاظتی دیوار کی کم از کم اونچائی ساڑھے تین فٹ مقرر کی گئی ہے۔ 
بچوں کی حفاظت کے پیش نظر والدین اور سرپرستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسلسل نگرانی رکھیں اور بچوں کو بغیر دیکھ بھال کے چھت کے کناروں کے قریب نہ جانے دیں۔مزید برآں چھتوں پر دوڑنے، کودنے، کناروں سے لٹکنے یا خطرناک انداز میں پتنگ لوٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گنجائش سے زیادہ افراد کو چھت پر جمع ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.