v
لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے تحت فراہم کیے گئے ہیں، جو تعلیمی اداروں کے انتظامی امور اور ترقیاتی اخراجات پر استعمال کیے جائیں گے، جبکہ یہ رقم تنخواہوں کے علاوہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کو ان کے حصے کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور کیلئے 8 کروڑ 9 لاکھ روپے، فیصل آباد کیلئے 12 کروڑ روپے، ملتان کیلئے 8 کروڑ 17 لاکھ روپے اور گوجرانوالہ کیلئے 7 کروڑ 98 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گجرات کو 6 کروڑ 95 لاکھ روپے، حافظ آباد کو 3 کروڑ 13 لاکھ روپے، چنیوٹ کو 3 کروڑ 38 لاکھ روپے، بہاولنگر کو 10 کروڑ روپے، بہاولپور کو 8 کروڑ روپے اور بھکر کو 6 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.