عید سے قبل پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ
Super Admin
پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تمام متعلقہ اداروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو ادا کی جائیں گی۔
مزید برآں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز عید سے قبل مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.