وزیراعظم اپنا گھر منصوبہ، ایک ہزار آٹھ سو پینتالیس افراد کو پانچ ارب روپے سے زائد قرض جاری

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم اپنا گھر منصوبے کے تحت ایک ہزار آٹھ سو پینتالیس افراد کو پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے فراہم کر دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ چار برسوں کے دوران پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے رعایتی قرضے دیے جائیں گے۔ 
اس مقصد کیلئے موصول ہونے والی پچیس ہزار تین سو چار درخواستوں میں سے آٹھ ہزار نو سو نوے درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، جبکہ ان قرضوں کی مجموعی مالیت سینتیس ارب روپے سے زائد ہے۔
وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سیکرٹری قانون و انصاف نے کمیٹی ارکان کو وزیراعظم اپنا گھر منصوبے کے نفاذ کے طریقہ کار اور رہائشی قرضوں سے متعلق قوانین میں مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.