پنجاب سے گندم و آٹے کی ترسیل میں مشکلات، خیبر پختونخوا میں قیمتیں بڑھ گئیں

Super Admin


پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔خیبر پختونخوا کی فلور ملز کی صنعت کا زیادہ تر انحصار پنجاب سے آنے والی گندم پر ہے۔ صوبے میں سالانہ تقریباً بارہ لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوتی ہے۔
، جبکہ مجموعی ضرورت بتیس لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر قلت کا سامنا رہتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ملز کو مہنگے داموں گندم خریدنی پڑ رہی ہے، جس کا براہ راست اثر مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت دو ہزار دو سو روپے سے بڑھ کر دو ہزار چار سو روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے عام شہری اور کم آمدن طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.